Posts

Showing posts with the label Memoirs

When Breath Becomes Air

Image
جب سانس محض ہوا ہو  جائے۔ پال کالنیتھی کی آپ بیتی ہے۔ وہ نیورو سرجن ڈاکٹر تھا جسکی ٹرینگ تقریبا مکمل تھی وہ آخری سال   میں تھا اور امریکہ کے بہترین ریسزچ انسٹیٹیوٹ نے اسکی ریسرچ کو اپروو کردیا ہوا تھا۔ المختصر کامیابی کی داستان مکمل ہونے کو تھی۔ اور سنہرے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے یہ ینگ سرجن اپنے کیریئر میں قدم رکھنے کو تھا کہ اسے پھیپھڑوں کے کینسر جیسی بیماری نے جکڑ لیا۔  موت بھی عجب شے ہے انسان کے ماضی و مستقبل کے سارے اندیشے بھک سے اڑا دیتی ہے۔اور اسے لمحہ موجود میں لاکھڑا کرتی ہے۔  موت قابلیت واخلاص سے بالاتر ہو کر قیمتی سے قیمتی زندگی کو نگل جاتی ہے۔ یہ کسی کی محنت، خواب اور خاندان کی ضرورت کو نہیں دیکھتی بس جب وارد ہوتی ہے تو خاندان کے واحد سہارے کو چھین لیتی ہے۔ چاہے وہ کتنی ہی اہم  انسانیت دوست شخصیت کیوں نہ ہو موت اسے لے جاتی ہے۔ موت الوہی نظام کے ثبات اور قدرت کی بے نیازی کی تصدیق کرتے ہوئے انسانیت کو فنا کے اس نظام سے ہوشیار باش کرتی ہے اور اخروی بقا کا پیغام دیتی ہے۔ ڈاکٹر پال بھی موت سے قبل آخری ماہ وایام میں گہری سوچوں میں گم رہا اور اس...