تلاش

Talaash by Uxi Mufti

اللہ ماورا کا تعین
تلاش اپنی نوعیت کی منفرد سی کتاب ہے جس میں اللہ کی ذات کے طبعی 
احساس کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اللہ کی ذات فہم و ادراک سے بالاتر ہے۔ محدود ذہنی استطاعت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔
اسکے لئے اعلی سطح کی وسعت اخلاص اور پاکیزگی کی انتہا کی ضرورت ہے۔
عکسی مفتی صاحب نے اپنی زندگی کا نچوڑ اور تمام تر حاضر علوم کی مدد سے جتنے بھی ممکن اشارے ہیں انکو ایک نقطہ پر یکجا کر کے الہی تصور کو 
قابل سمجھ بنانے کی سعی ہے۔ آپ نے تجویز دی ہے کہ اسماء الحسنٰی میں جو
اللہ نے اپنا تعارف ہمیں بخشا ہے اور جو صفات بیان کی ہیں اگر انکو سمجھا جائے تو ہم اللہ کے در تک پہنچ سکتے ہیں۔ الوہی صفات جیس رحم، مہربانی، محبت، سخاوت وغیرہ قابل احساس صفات ہیں۔ اگر انکو اپنی زندگیوں میں 
پریکٹس کیا جائے تو انسانی ذہن وہ وسعت اختیار کر لیتا ہے کہ زمان و مکان کی پابندیوں سے آزاد ہو کر اللہ تک پہنچ سکتا ہے مگر اللہ کی ذات کا تجربہ ایسا شاہکار ہے کہ عام محدود ذہنوں پے اسکو پیش نہیں کیا جاسکتا۔ دنیا کی 
تمامتر تلاش اس ایک نقطہ کی طرف رواں دواں ہے جو ناقابل بیاں ہے۔
اللہ کی تلاش کے سنجیدہ متلاشیوں کے ایک سراغ رساں کتاب ۔۔۔۔۔

Comments

  1. Review is well written. Quite elaborating. Congenial! Keep up the good work. ✌️

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

From Caves to Black Holes

When Breath Becomes Air

Thirst; Curse of Nature